حروف صوامت کی زکات کا طریقہ سوج گرہن، چاند گرہن
حروف صوامت کے عملیات کو زیادہ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، حروفِ تہجی کے 28 حروف میں سے وہ حروف جن پر نقطہ نہیں ہے یعنی، حروف صوامت بے نقطہ حروف کو کہا جاتا ہے، صامت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سکوت، چُپ، یا خاموش کے ہیں۔
یہ حروف عقود کے اُمور میں کام آتے ہیں، عقود جمع عقد کی ہے، اور عقد کے معنی باندھنا کے ہے، عقدالنوم، عقدالنکاح، عقدالزنا، عقداللسان، عقداللنفس، کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جن کا تعلق عقود سے ہوتا ہے۔
ان اعمال میں یہ طریق حروف صوامت والا فوری ضرورت کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے جب آنے والے وقت کا انتظار نہ کر سکتے ہوں، یا اشد ضرورت ہے، مگر مناسب موقع آنے کا وقت ابھی کافی دور ہے۔
یہ حروف صوامت تعداد میں 13 ہیں۔
ا، ح، د، ر، س، ص، ط، ع، ک، ل، م، و، ہ
انسانی ضروریات میں سے چوتھائی کام ان حروف سے کئے جاسکتے ہیں، ارجنٹ لی طور کسی کو روکنا ہو یا نکاح کو باندھنا ہو صرف انہی حروف صوامت سے ہی ممکن ہے۔
یہ تقسیم ابجد شمسی سے مقرر کی ہوئی ہے کیونکہ شمس سریع الاثر ہے، نیز اس کی تاثیر 5 منٹ سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ظاہر ہوتی ہیں۔
ان سے اعمال ھبوطِ قمر یا قرآن شمس وقمر یا گرھن یا تحت الشعاع میں تیار کرتے ہیں۔
اعمال کے تیاری کے وقت تنہا، اور باوضو ہو، دوران عمل بات چیت ممنوع ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دے،اور اگر جواب دینا ضروری ہو تو کاغذ پر لکھ کر دیں، بات نہ کرے ورنہ عمل باطل ہو جائے گا۔
سورج گرہن
عربی میں سورج گرہن کو کسوف اور چاند گرہن کو خسوف کہتے ہیں۔
گرہن کیسے،،،؟
اور
کیوں لگتا ہے،،،؟
سورج گرہن
جب چاند زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین پر نہیں پہنچ پاتی، بلکہ چاند سے ٹکرار کر منعکس ہوجاتی ہیں، تو اس حالت کو شمس یا سورج گرہن کہا جاتا ہے۔
چاند گرہن
جب زمین گردش کرتی ہوئی شمس و قمر کے درمیان میں آجاتی ہے تو سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی بلکہ زمین سے ٹکرا کر منعکس ہوجاتی ہے تو اس حالت کو قمر یا چاند گرہن کہا جاتا ہے۔
اگر آپ 13سال مسلسل گرہنوں میں یعنی چاند و سورج گرہن میں حروف صوامت کی زکات جاری رکھیں تو ان حروف صوامت کا ھمیشہ کے لئے عامل کامل بن سکتے ہیں، اس کے بعد زکات دینے کی ضرورت نہیں۔
زکات حروف صوامت
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حروف صوامت تعداد میں 13 ہے
یعنی
ا، ح، د، ر، س، ص، ط، ع، ک، ل، م، و، ہ
ان حروف کو چاند گرہن یا سورج گرہن کے وقت ان حروف کے اعداد کے مطابق جو 543 بنتے ہے اتنی بار الگ کمرے میں خاموشی سے لکھیں، یعنی احد رسص طعک لموہ چار کلمات کو 543 بار سفید کاغذ پر کالی سیاہی یا عام پینسل سے لکھنا ہوتا ہے،
چاند گرہن یا سورج گرہن شروع ہوتے ہی آپ لکھنا شروع کر دیں اور جب تک کل تعداد یعنی 543 پوری نہیں ہو جاتی آپ لکھتے رہے،
لکھنے کے بعد ان کاغذات کو گھر سے باہر کسی محفوظ مقام پر دفن کر دیں،اب روزانہ ان حروف صوامت کے کلمات کو 13مرتبہ لکھا کریں، ناغہ نہ ہو، اگر کسی روز ناغہ ہو جائے تو اگلے دن دوگنا لکھ کر تعداد پوری کر لیں، اگر مسلسل ناغہ ہوتا رہے تو عمل قبضے میں نہیں رہے گا، اس لئے بہتر یہی ہے کہ ایک کاپی خرید لیں اور صبح نماز کے بعد روزانہ ان کلمات کو لکھ لیا کریں، جب کاپی مکمل ہو جائے تو اسے قبرستان میں دفن کر دیں، اور پھر سے نئی کاپی میں لکھنا شروع کر دیں،
دوران ادائیگی زکات آپ ایک شیشی سرمہ اپنے سامنے رکھ دیں جب زکات مکمل ہو جائے تو یہی حروف صوامت والے کلمات 13 مرتبہ پڑھ کر ان پر دم کر لیں،
جب حروف صوامت سے کام لینا ہو تو یہ سرمہ اپنے آنکھوں میں لگا کر کام شروع کریں، ان شاء اللّٰہ فوری اثر ہوگا۔
طریقہ اول
جب سورج یا چاند گرہن لگے تو دورکعت نماز نفل پڑھنے کے بعد خاموشی سے تنہا کمرے میں خوشبو جلا کر بیٹھ جائیں اور سفید کاغذ پر پینسل یا کالے سیاہی سے 543 مرتبہ حروف صوامت
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ
یا اس طرح بھی لکھ سکتے ہیں
احد رسص طعک لموہ
طریق دوئم
جب سورج یا چاند گرہن لگے تو حروف صوامت کی سطر کو 543 مرتبہ لکھیں اور اسی طرح مسلسل 13 دنوں تک حروف صوامت کو 543 مرتبہ لکھنے کے بعد آپ ہمیشہ کے لئے اس کے عامل بن جائے گیں، دوران زکات ناغہ نہ ہو ورنہ عمل باطل ہو جائے گا، بعد میں 13 مرتبہ لکھنے کی زحمت سےبھی جان جھوٹ جائے گی۔
طریق سوئم
ہر حرف صوامت کو موافق منزل قمری سے شروع کر کے مسلسل 28 دنوں تک 4444 مرتبہ لکھیں، ایسے نمبروار ہر حرف کو اپنی اپنی منزل میں 28 دنوں تک 4444 دفعہ لکھے اور تیرا حروف صوامت کو مکمل کرلیں، یہ زکات حروف صوامت کی ہمیشہ کے لئے ہوگی، جس حرف سے چاہئے کام لے سکتے ہیں۔
رجعت حروف صوامت
عمل شروع کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ حروف صوامت کی رجعت بہت ہی خطرناک ہوتی ہیں، اس لئے حروف صوامت سے متعلق جو بھی عمل تیار کریں تو کافی سوچ سمجھ کے بعد تیار کرے، ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائے، آپ کی معمولی غلطی بھی وبال جان بن سکتی ہیں۔
رجعت
پہلے تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ رجعت کیا چیز ہے،،؟
رجعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے واپسی، لوٹنا، پلٹنا، کو ظاہر کرتی ہے۔
رجعت کے اثرات
دماغی صلاحیت میں کمی کا ہونا، ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہونا، اولاد پر اس کا بُرا اثر پڑنا، سُستی وکاہلی کا شکار ہونا ،یا کوئی اور جانی مالی نقصان کا پہنچنا، وغیرہ،
حروف صوامت کے رجعت و بندش کا توڑ
عاملین حروف صوامت کو عملیات میں بہت پسند کرتے ہیں، اور عملیات کی دنیا میں حروف صوامت سے کافی حد تک کام لیا جاتا ہے، یہ حروف جتنا جلدی اپنا اثر دیکھاتے ہیں اور اتناہی جلدی عامل کو رجعت میں بھی جکڑ لیتے ہیں، ویسے تو حروف صوامت کے عاملین بیشمار ہے لیکن حروف صوامت کے توڑ کرنے والے عاملین بہت کم ہیں۔
حروف صوامت کی رجعت و بندش کو ختم کرنے کا مجرب عمل میرے اس پوسٹ سے پہلے آپ نے نہیں پڑھا ہوگا۔
حروف صوامت کی رجعت وبندش کے نحس اثرات کو کس طرح ختم کیا جائے، تو اس کا حل بھی ہم ہی بتادیتے ہیں۔ اس کا حل سورت الاخلاق سے حروف صوامت کا توڑ والی آرٹیکل پڑھیں۔
Post a Comment