شرفِ مریخ
طلسم قوۃ باہ (قوت مردانگی)
علم الحروف میں قوت مردانگی و قوت جسمانی میں یہ چار حروف سریع التاثیر پائے
جاتے ہیں۔
(ب - س - ج - ع)
خاص قوت مردانگی میں ج اور غ زیادہ
تاثیر رکھتے ہیں، جب کہ قوت جسمانی میں ب اور س زیادہ تاثیر رکھتے ہیں۔
یہاں قوت مرادنگی کے بارے میں عمل پیش کیا جا رہا ہے۔
نام سائل: عرفان علی اعداد = 502
نام والدہ: زینب اعداد = 69
اس میں قانون کے اعداد شامل کریں = 1693
ٹوٹل = 502 + 69 + 1693 = 2264
اب ٹوٹل کو تعداد حروف تہجی سے تقسیم کریں۔
2264 ÷ 28 = حاصل قسمت 80 کسر 24
کسر 24 ہے حروفِ تہجی کے مطابق 24 حروف خ ہے اس کے سفلی مؤکل طیش شامل کریں
گے یعنی
خ + طیش = خطیش
یہ سفلی مؤکل بن گیا۔
اب اس سفلی مؤکل کو پڑھنے کا طریقہ ٹوٹل کے اعداد کو آپس میں جمع کریں۔
2 + 2 + 6 + 4 = 14
اب اس سفلی مؤکل کو روزانہ 14 مرتبہ پڑھا کریں۔
اسی طریقے سے اپنے لیئے بنا سکتے ہیں۔
Post a Comment