1۔ سائل کا طالع دیکھیں زائچہ کے مطابق طالع میں عتبة الخارج شکل بیٹھی ہے جس نے خانہ 3, خانہ 5, اور خانہ 6 میں تکرار کیا ہے۔
خانہ 3 عزیز و اقارب قریبی رشتیداروں سے منسوب ہے،
خانہ 5 معشوق و محبوب سے منسوب ہے،
خانہ 6 عداوت، نفرت، دشمنی سے بھی منسوب ہے۔
ویسے تو ہر خانے کی بہت ساری منسوبات ہیں مگر یہاں سوال کے حساب سے لیں گے تاکہ جواب درست آئے۔
تینوں خانوں کی منسوبات کے مطابق معشوق سائل کو دشمن کی نظر سے دیکھتا ہے، سائل سے نفرت و عداوت کرتا ہے، نفرت کی وجہ عزیز و اقارب کی مہربانی ہے سائل پر جنہوں نے معشوق کے ذہن میں غلط باتیں بتائی ہیں سائل کی مخالفت کر رہے ہیں وغیرہ۔
2۔ اب شکل نقی الخذ دیکھیں گے کہ زائچہ میں موجود ہے یا نہیں اگر موجود ہے تو کس خانے میں ہے اس خانے کی منسوبات کیا ہیں، کیونکہ یہ شکل معشوق سے منسوب ہے۔
شکل نقی الخذ زائچہ کے خانہ 12 میں موجود ہے اور خانہ 12 دشمنی سے منسوب ہے جواب واضع ہو گیا، اب نقی الخذ کی نظر دیکھیں گے سائل کے طالع سے کوں سی نظر بن رہی خانہ 1 سے خانہ 12 تک شمار کریں تو ساقط نظر بنتی ہے، جو دشمنی کی علامت ہے مطلب معشوق دشمنی کی نظر سے دیکھتا ہے۔
3۔ اب خانہ 1 خانہ 5 کی اشکال ضرب کریں اور وہ شکل دیکھیں گے دونوں کو ضرب کیا تو حاصل شکل جماعت ملی یہ بند شکل ہے حکم یہی ہوا فی الحال معشوق کی نظر میں دشمنی قائم ہے اور رہیگی۔

Post a Comment