Header Ads


‎سوال: کیا مجھے بیماری سے شفاء ہوگی یا نہیں۔۔؟
‎اس سوال کے لیئے دو مجرب کلیے پیشِ خدمت ہیں۔
‎بمطابق احکامِ شکلیہ۔
‎کلیہ نمبر 01:
‎1). زائچے کے خانہ 6 میں اگر شکل سعد خارج ہو تو مریض جلدی شفاءیاب ہو جائے۔
‎2). زائچے کے خانہ 6 میں اگر شکل نحس خارج یا سعد داخل ہو تو مریض دیر سے شفاء پائے گا۔
‎3). زائچے کے خانہ 6 میں اگر شکل منقلب ہو تو مریض ٹھیک ہو کر پھر بیمار ہو جائے۔
‎4). زائچے کے خانہ 6 میں اگر شکل نحس داخل یا پھر ثابت ہو تو مریض شفاء نہ پائے بیماری جان لیوا ہوگی۔
‎کلیہ نمبر 02:
‎زائچے کی تمام اشکال کے نقاط گِن کر تین سے تقسیم کریں۔
‎باقی 1 بچے تو مریض کو شفاء حاصل نہیں ہوگی، بیماری جان لیوا ہے۔
‎باقی 2 بچیں تو مریض جلدی شفاء یاب ہو۔
‎اور اگر پورے تقسیم ہو جائیں یعنی باقی صفر بچے تو مریض دیر سے شفاء پائے

‎اب اس زائچہ کو دیکھتے ہیں،
کلیہ نمبر 01، خانہ 6 میں شکل طریق موجود ہے جو سعد منقلب شکل ہے،
‎مریض شفاء حاصل کر کے پھر بیمار ہو جائے گا،
‎کلیہ نمبر 02، زائچے تمام اشکال کے نقاط گنتے ہیں 36 ہو رہے ہیں، 36 کو تین سے تقسیم کیا تو صفر باقی بچی یعنی پورے تقسیم ہو گئے،
مریض کو شفاء ضرور ہوگی مگر دیر سے۔
‎واللّٰہ اعلم باالصواب۔

No comments