حروف کے اقسام۔
آیاتِ قطب قرآنِ مجید فرقانِ حمید کی وہ آیات جن میں عربی حروفِ تہجی کے تمام حروف (28) ہی موجود ہوں۔
اگر ان دونوں آیات میں سے کسی بھی آیت کی زکات ادا کرلی جائے تو حروفِ تہجی کی زکات کی ادا ہو جائے گی۔
پہلی آیت (آل عمران 154): یہ انسان کے باطن اور دل کے احوال (خوف، سکون، ایمان) کا مرکز ہے۔
ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا يَغْشَىٰ طَائِفَةً مِنْكُمْ ۖ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ ۗ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ ۗ يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَا لَا يُبْدُونَ لَكَ ۖ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمْ ۖ وَلِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ.
ترجمہ:
"پھر اس غم کے بعد اللہ نے تم پر امن (و اطمینان) نازل فرمایا، یعنی ایک ایسی اونگھ جو تم میں سے ایک گروہ پر چھا رہی تھی، اور ایک دوسرا گروہ وہ تھا جسے اپنی جانوں کی پڑی ہوئی تھی، وہ اللہ کے بارے میں ناحق جاہلیت والے گمان کر رہے تھے۔ وہ کہتے تھے: 'کیا اس کام (فیصلے) میں ہمارا بھی کچھ اختیار ہے؟' آپ کہہ دیجیے: 'بے شک سب اختیارات اللہ ہی کے پاس ہیں'۔ وہ اپنے دلوں میں ایسی باتیں چھپاتے ہیں جو آپ پر ظاہر نہیں کرتے، کہتے ہیں: 'اگر ہمارا کچھ بھی اختیار ہوتا تو ہم یہاں قتل نہ کیے جاتے'۔ آپ کہہ دیجیے: 'اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تب بھی جن کی قسمت میں قتل ہونا لکھا تھا وہ اپنی قتل گاہوں کی طرف خود نکل آتے'۔ اور یہ اس لیے ہوا تاکہ جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے اللہ اسے آزما لے اور جو تمہارے دلوں میں ہے اسے پاک کر دے، اور اللہ سینوں کے بھیدوں سے خوب واقف ہے۔"
دوسری آیت (الفتح 29): یہ اسلام کے ظاہر اور معاشرتی نظام (صحابہ کی صفات، اتحاد، غلبہ) کا مرکز ہے۔
مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا.
ترجمہ:
"محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت اور آپس میں نہایت رحم دل ہیں۔ تم انہیں رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھو گے، وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضا مندی تلاش کرتے ہیں۔ ان کی پہچان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے۔ یہ ان کی صفت تورات میں ہے، اور انجیل میں ان کی صفت اس کھیتی کی طرح ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی اور اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی، کسانوں کو خوش کرنے لگی تاکہ ان (کی ترقی) کے ذریعے کافروں کو جلائے۔ ان میں سے جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے۔"
حروف کی ترتیب کی تبدیلی سے کئی اباجد اخذ کی گئی ہیں، یہاں پر ابجد قمری کی بات کی جا رہی ہے جو کہ یہ ہے۔
ا ب ج د ھ و ز ح ط ی ک ل م ن س ع ف ص ق ر ش ت ث خ ذ ض ظ غ۔
ان 28 حروف کے بیشمار اقسام ہیں جن میں سے چند اقسام کی وضاحت پیشِ خدمت ہے۔
1). حروفِ سریه یہ حروف تعداد میں 4 ہیں۔
ب د و ک
2). حروفِ مطبقه یہ حروف تعداد میں 4 ہیں۔
ط ص ض ظ
3). حروفِ متوسط یہ حروف تعداد میں 5 ہیں۔
ل م ن ع ر
4). حروفِ مذلقه یہ حروف تعداد میں 6 ہیں۔
ب ل م ن ف ر
5). حروفِ حوائج یہ حروف تعداد میں 7 ہیں۔
ب ک ف ص ق ض ظ
6). حروفِ عداوت یہ حروف تعداد میں 7 ہیں۔
ج ز ط ص ش خ غ
7). حروفِ قوت یہ حروف تعداد میں 7 ہیں۔
ا ج ھ م ی ث غ
8). حروفِ مستعلیه یہ حروف تعداد میں 7 ہیں۔
ط ص ق خ ض ظ غ
9). حروفِ شدیدہ یہ حروف تعداد میں 8 ہیں۔
ا ب ج د ط ک ق ت
10). حروفِ ثمر یہ حروف تعداد میں 8 ہیں۔
ا ب ي ک ن ق ث غ
11). حروفِ محبه یہ حروف تعداد میں 8 ہیں۔
ا ہ ح ل ذ ض ظ ن
12). حروفِ متحابہ یہ حروف تعداد میں 8 ہیں۔
ا د و ی ل م ن ف
13). حرفِ شفاء یہ حروف تعداد میں 10 ہیں۔
ا ب ط ی ک ل ف ت ث ظ
14). حروفِ تسخیر یہ حروف تعداد میں 10 ہیں۔
ا ب د ح ک م ق ر ت ض
15). حروفِ مہموسه یہ حروف تعداد میں 10 ہیں۔
ہ ح ک س ف ص ش ت ث خ
16). حروفِ اعظم یہ حروف تعداد میں 11 ہیں۔
ا د ھ ح ط ک ل م ع ص ش
17). حروفِ صوامت یہ حروف تعداد میں 13 ہیں۔
ا د ھ و ح ط ک ل م س ع ص ر
18). حروفِ ناجیہ یہ حروف تعداد میں 13 ہیں۔
ا د ہ و ح ی ک ل م ن ف ص ق
19). حروفِ نورانی یہ حروف تعداد میں 14 ہیں۔
ا ه ح ط ي ک ل م ن س ع ص ق ر
20). حروفِ ظالمانی یہ حروف تعداد میں 14 ہیں۔
ب ج د و ز ف ش ت ث خ ذ ض ظ غ
21). حروفِ ناطق یہ حروف تعداد میں 15 ہیں۔
ب ج ز ي ن ف ق ش ت ث خ ذ ض ظ غ
22). حروفِ تسخیر یہ حروف تعداد میں 17 ہیں۔
ا د ح ک م س ف ق ر ش ت ث خ ذ ض ظ غ
23). حروفٍ رخوہ یہ حروف تعداد میں 20 ہیں۔
ہ و ز ح ی ل م ن س ع ف ص ر ش ث خ ذ ض ظ غ
24). حروفِ مصمه یہ حروف تعداد میں 22 ہیں۔
ا ج د ھ و ز ح ط ي ک س ع ص ق ش ت ث خ ذ ض ظ غ
25). حروفِ منفتحه یہ حروف تعداد میں 24 ہیں۔
ا ب ج د ھ و ز ح ی ک ل م ن س ع ف ق ر ش ت ث خ ذ غ
مزید کئی اقسام ہیں مگر آپ احباب کو اں اقسام کا فیض مل جائے تو زندگی بھر کے لیئے بہت ہے۔
انشاء اللّٰہ حروف کے 25 اقسام پر آپ کو تعویذات اور طلاسم ملیں گے، اپنی ضرورت کے مطابق استعمال میں لائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
منجانب: روحانی امداد۔

Post a Comment