Header Ads

 سورت الاخلاص سے حروف صوامت کا توڑ سورج گرہن چاند گرہن کے اعمال

‎سورت الاخلاص حروف صوامت کی رجعت وبندش کے نحس اثرات کو ختم کرنے میں بڑی ہی پرتاثیر ہے۔

‎سورت الاخلاص کے خالص حروف اعداد قمری 444 ہیں بطریق مفرد 4+4+4 جمع کریں تو 12 بنتے ہیں اور حروف صوامت کے اعداد قمری 543 ہے بطریق مفرد 5+4+3 جمع کرے تویہ بھی 12 بنتے ہیں۔

‎سورت الاخلاص کے ٹوٹل اعداد 1002 ہے،جس کا مفرد 3 بنتے ہیں اور حروف صوامت کے ٹوٹل اعداد 543 ہے۔ جس کا مفرد 3 بنتے ہیں۔

‎سورت الاخلاص کے حروف 47 اور نقطے 10 ہے جمع 47+10 تو 57 ہوتے ہے، اور مفرد پھر 3 بنتا ہے۔

‎ویسے تو حروف صوامت کے عاملین بیشمار ہے لیکن حروف صوامت کے توڑ کرنے والے عاملین بہت کم ہے، 

‎سورت الاخلاص کے 13 حروف خالص کو روزانہ 444 مرتبہ لکھنا ہے تیرا دنوں تک، حروف خالص یہ ہیں۔

‎ق، ل، ھ، و، ا، ح، د، ص، م، ی، ک، ن، ف

‎ان تیرہ حروف کو روزانہ 444 مرتبہ ایک سطر میں لکھنا ہے، اور لکھنے کے بعد ہر سطر کو  قینچی سے کاٹ کر روزانہ آٹے میں گولی بناکر دریا یا نہر میں ڈالنا ہے، بعد تیرا دنوں کے ان حروف خالص کو 13 مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر غسل بھی کرلیں اور اس میں سے کچھ پانی پی لیں۔

‎اسم ذات، سورۃ اخلاص، اور بسم اللہ شریف کو حروف صوامت کے ساتھ خاص تعلق ہے،، سورۃ اخلاص،، میں کل 47 حروف ہیں، اور،،، بسم اللہ،،، میں 19 ان دونوں کو جمع کیا 66 = 19+47 ہوئے اور یہ عدد اسم ذات اللہ کے ہے، پس معلوم ہوا کہ یہ سورۃ مقدس عکس ذات خداوندی ہے۔

‎سورۃ اخلاص کے حروف خالص کے اعداد قمری 444 ہے  جمع کریں 12=4+4+4 بنتے ہے، اور حروف صوامت کے اعداد قمری 543 کو جمع کرے 12=5+4+3 کریں تو 12 بنتے ہیں۔

‎اسم ذات کے اعداد قمری 66 کو جمع 12=6+6 کریں تو 12 بنتے ہیں۔

‎سورۃ اخلاص کے خالص حروف اعداد قمری 444ہے اگر اس عدد کو مفرد 4+4+4 کردیا جائے تو12 بنتے ہے اور 12 کو 1+2 مفرد کردے تو 3 بنتے ہیں، اور حروف صوامت کے اعداد 543 کا مفرد 12=5+4+3 ہوئے اور 12 کا مفرد 3 بنیں۔

‎سورۃ اخلاص کے حروف 47 نقطے 10 ان دونوں کو 47+10 جمع کیا تو 57 ہوئے، ستاون کا مفرد 3 بنیں۔

‎اسم ذات کے عدد 66 مفرد 3

‎بسم اللہ شریف کے اعداد 786 ان کو جمع کیا 21=7+8+6 ہوئے اور 21 کا مفرد 3 بنیں۔

‎دوستوں اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص چاند یا سورج گرہن میں حروف صوامت کی زکات ادا کرنے کے بعد سورۃ اخلاص کو روزانہ 66 مرتبہ یا بسم اللہ الرحمن الرحیم کو 786 مرتبہ حروف صوامت کی منفی اثرات سے بچنے کی نیت سے پڑھا کریں تو وہ اس کے رجعت و بندش سے بفضل خداوندی محفوظ ہو، 

‎چاند و سورج گرہن کے بعد حروف صوامت کو روزانہ 13 کے بجائے اسم ذات،،، اللّٰہ ،،، کے عدد 66 مرتبہ لکھا کریں، تو بھی رجعت سے محفوظ ہو۔

‎الحمد اللّٰہ یہ میرا عرصہ دس سال سے معمول ہے، اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر طرح کی رجعتوں اور پریشانیوں سے محفوظ ہوں۔

No comments