Header Ads

 ‎دُعائے جامع المطلوب و دافع الکُروب 

‎یہ دعا کتب معتبرہ سے منقول و بزرگان دین اور علماء اسلاف کا معمول و مقبول ہے،بڑا ہی خوش نصیب ہے جو اس کو روزانہ اپنے ورد میں رکھے اور اس سے دین و دنیا کے فوائد حاصل کرے، اگر اس کے فوائد تفصیل وار لکھے جائیں تو ایک دفتر ہو۔ خلاصہ یہ ہے کہ دین کی دولت، دنیا کی دولت تسخیر خلائق اورسب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہی بہترین استخارہ ہے عقلمند کو اشارہ کافی ہے۔ اکثر لوگ ستاروں کی نحوست میں مبتلا رہتے ہیں اور بحکم احکم الحاکمین ان کے اچھے یا بُرے اثرات بھی رونما ہوتے ہیں۔جس کی تفصیل کی چنداں ضرورت نہیں، ذرا سی عقل والا خود اس دعا کو پڑھ کر سمجھ لے گا کہ یہ کیا چیز ہے اور کتنی بڑی دولت ہے اور جو غافل رہے وہ بدنصیب ہے۔

‎حضرت اقبال احمد نوری  علیہ الرحمۃ ، یہ دعا نحوست سیارگان سے محفوظ رکھتی ہے، اس دعا کی برکت سے میں (اقبال احمدنوری)فرماتے ہیں میں اکثر نجومیوں کو رسوا کرچکا ہوں جب بھی کوئی کہتا ہے کہ فلاں دن یا فلاں وقت تم پر یہ مصیبت آنے والی ہے میں ان کا مذاق اُڑاتا ہوں۔دوسرے لوگ شرط لگا لیتے ہیں اور الحمدللہ میں اس سے محفوظ رہتا ہوں،سات سیاروں کی نحوست کے لئے زائد راہو کیتو ہر ایک کی نحوست ختم کرنے کے لئے جب وہ سیارہ شرف میں ہو یا اوج میں یا اپنے گھر میں ہو تب اس کی لوح طلسم بنایا جاتا ہے اب سات سیاروں کا شرف کا انتظار یاان کی اچھی پوزیشن انے میں سالو سال لگ جاتے ہیں بھتر ہے دعائے جامع المطلوب دافع الکروب کا نقش اور مکمل دعا اور سات طلسم کندا کر کے پاس رکھے جائیں تو بیماری ادائیگی قرض مالی پریشانی مقدمات میں فتح یابی دشمن پر غلبہ تسخیر حکام تسخیر خلق تسخیر زوج وغیرہ وغیرہ کے لئے بھترین دعا ہے 

‎اور نجومیوں اسٹرولجرس کی پیش گوئی ناکام کرنے کے لئے بھترین ہے اس دعا کو درود کبریت احمر شریف جو اٹھائیس حروف باموکل کے ساتھ مینے اس کی پوسٹ کی ہوی ہے سات بار ورد کے ساتھ سات یاگیارا مرتبہ ورد کرنے سے اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے انے والی مصیبت بدل جاتی ہے اور ترقی عروج روحانی رزق کی ہوتی ہے  اسی طرح اس دعا میں تسخیر بھی ہے اور یہ دعا استخارہ بھی ہے جب کوئی حاجت ہو، سونے کی جگہ پر گیارہ بار پڑھ کر بغیر کلام کیے سو جائے، اس کا جواب بتا دیا جائے گا اور جب بھی کوئی حاجت پیش آئے، ہر نماز کے بعد ایک بار اور بعد نماز عشاء گیارہ بار پڑھے ان شاء اللہ. اور فیس بک پر یا شمع شبستان میں اکثر ایڈیشن کی وجھ سے غلتیاں پائیں گئی ہیں اس دعا میں مینے کوشش کر کے سھی کر دیا ہے  

‎ترکیب عمل:۔

‎41 دن بعد نماز عشاء 41 بار پڑھ لیں پھر چاہے 11 گیارہ بار یا 7 سات بار یا پھر 3 تین بار روزانہ پڑھ لیا کریں۔ان شاء الله العزیز دینی اور دنیوی ضروریات کے لئے کسی دوسرے وظیفہ کی ضرورت نہ پڑے گی،اس دعا میں سب کچھ ہے۔

‎بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

‎"يَا مَلَائِكَةُ كُلُّكُمْ بِأَمْرِ اللّٰهِ أَنْ تُغِيْثُونِيْ وَتُعِيْنُونِيْ، وَأَنْ تُمِدُّونِيْ فِيْ مُرَادِيْ وَمَقْصُودِيْ، وَاحْفَظُوْا لِيْ مَالِيْ وَأَهْلِيْ وَوَلَدِيْ وَوَالِدِيْ وَذُرِّيَّاتِيْ وَإِخْوَانِيْ وَأَحِبَّائِيْ وَأَصْدِقَائِيْ، وَمَا أَحَاطَتْ عَلَيْهِ شَفَقَةُ قَلْبِيْ مِنْ آفَاتِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمِنْ نُحُوْسَاتِهِمْ وَمِنْ نُحُوْسَاتِ الزُّحَلِ وَالْمُشْتَرِيْ وَالْمِرِّيْخِ وَالشَّمْسِ وَالزُّهْرَةِ وَالْعُطَارِدِ وَالْقَمَرِ وَالرَّأْسِ وَالذَّنَبِ وَالْإِكْلِيْلِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ذِيْ شَرٍّ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالشَّيَاطِيْنِ، وَسَاحِرٍ وَفَاجِرٍ وَظَالِمٍ وَبَاغٍ وَطَاغٍ وَمَارِدٍ وَمُعَانِدٍ، وَنَاطِقٍ وَسَاكِتٍ، وَمُتَحَرِّكٍ وَسَاكِنٍ، وَهَامَّةٍ وَشَامَّةٍ وَلَامَّةٍ، وَذَكَرٍ وَأُنْثٰی، وَمِنْ آفَاتِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ الْبَرِّيَّةِ وَالْبَحْرِيَّةِ أَجْمَعِيْنَ۔

وَاعْمُوْا أَبْصَارَهُمْ، وَاقْبِضُوْا لِسَانَهُمْ وَأَيْدِيَهُمْ، وَعَلِّمُونِيْ عِلْمَ الَّذِيْ يَكُوْنُ نَافِعًا وَصَرْفًا عَلٰی جَمِيْعِ الْعُلُوْمِ، وَأَعْطُونِيْ رِزْقًا حَلَالًا طَيِّبًا، وَجَلَبْتُكُمْ بِجَلْبِ قُلُوْبِ الْخَلْقِ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ إِلَيَّ بِالْمَوَدَّةِ وَالْمَحَبَّةِ، وَانْصُرُونِيْ نُصْرَةً عَلٰی سَائِرِ الْأَعْدَاءِ، وَأَخْبِرُونِيْ مَا فِي الْحَوَادِثِ الْخَيْرَ وَالشَّرَّ قَبْلَ وَقْتِ الْوُقُوعِ، وَمَا أَطْلُبُ مِنْ أَخْبَارِ الْعَالَمِ۔ اَلْعَجَلَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ، اَلسَّاعَةَ السَّاعَةَ السَّاعَةَ، اَلْوَحَا الْوَحَا الْوَحَا، بِحَقِّ سَيِّدِ الْأَبْرَارِ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَصَحْبِهِ، وَوَلَدِهِ الشَّرِيْفِ سَيِّدِيْ مُحْيِي الدِّيْنِ حَضْرَتِ الشَّيْخِ عَبْدِ الْقَادِرِ الْجِيْلَانِيِّ رَضِيَ اللّٰهُ تَعَالَى عَنْهُ، وَبِحَقِّ سُلَيْمَانَ ابْنِ دَاوٗدَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، وَبِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔"

‎اردو ترجمہ

‎شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے

‎"اے فرشتو! تم سب اللہ کے حکم سے میری فریاد رسی کرو اور میری مدد کرو، اور میرے مقصد و مراد میں میری معاونت کرو۔ میری خاطر میرے مال، میرے اہل و عیال، میری اولاد، میرے والدین، میری نسلوں، میرے بھائیوں، میرے پیاروں اور میرے دوستوں کی حفاظت کرو۔ اور ان تمام چیزوں کی جن پر میرے دل کی شفقت حاوی ہے، دنیا و آخرت کی آفتوں سے، اور ان سیاروں کی نحوستوں سے، یعنی: زحل، مشتری، مریخ، سورج، زہرہ، عطارد، چاند، راس، ذنب اور اکلیل منزل کی نحوست سے۔

‎اور ہر شر پسند کے شر سے، خواہ وہ جن ہو، انسان ہو یا شیطان؛ اور جادوگر، بدکار، ظالم، باغی، سرکش، سرکش جن، دشمن، بولنے والے، خاموش رہنے والے، حرکت کرنے والے، ساکن، زہریلے جانوروں، نظرِ بد اور ہر قسم کی تکلیف دہ چیز سے، مرد ہو یا عورت۔ اور آسمان و زمین کی آفتوں سے، اور خشکی و تری کی تمام مخلوق کے شر سے میری حفاظت کرو۔

‎ان دشمنوں کی آنکھوں کو اندھا کر دو، ان کی زبانوں اور ہاتھوں کو روک دو۔ اور مجھے وہ علم سکھاؤ جو نفع بخش ہو اور تمام علوم پر حاوی ہو، اور مجھے رزقِ حلال و طیب عطا کرو۔ میں نے تمہارے ذریعے مردوں اور عورتوں کے دلوں کو اپنی طرف مودت اور محبت کے ساتھ کھینچ لیا ہے۔ تمام دشمنوں پر میری بھرپور مدد کرو۔ اور مجھے پیش آنے والے واقعات کی خیر و شر وقوع پذیر ہونے سے پہلے بتا دیا کرو، اور جو کچھ میں جہان کی خبروں میں سے طلب کروں وہ ظاہر کر دو۔ جلدی کرو، اسی گھڑی، اسی وقت!

‎واسطہ ہے نیکوں کے سردار محمد رسول اللہ ﷺ کا، اور آپ کی آل و اصحاب کا، اور آپ کے فرزندِ ارجمند سیدی محی الدین حضرت شیخ عبد القادر جیلانی (رض) کا، اور واسطہ ہے سلیمان بن داؤد علیہ السلام  کا۔ تیری رحمت کے صدقے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے!"

No comments