Header Ads

 ‎اسماءِ الٰہی کے استعمال کی سات اقسام

‎علومِ روحانی میں یہ موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ صحیح مراحل طے کیے بغیر اور اسم کی خصوصیات، عدد، وقت اور مدت کا لحاظ رکھے بغیر ذکر کرنا ذہنی یا روحانی اضطراب اور بے چینی کا سبب بن سکتا ہے۔ استعمال کے لحاظ سے اسماءِ الحسنیٰ کی سات اقسام ہیں۔

. اسماءِ مفتاحیہ یعنی  کھولنے والے نام - 12 اسماء

‎یہ وہ اسماء ہیں جو بند راستوں کو کھولنے، مشکل کاموں میں آسانی پیدا کرنے اور غیب سے مدد حاصل کرنے کے لیے پڑھے جاتے ہیں۔

‎یا اللہ، یا رَحْمٰنُ، یا فَتَّاحُ، یا عَلِیمُ، یا بَاسِطُ، یا رَزَّاقُ، یا وَاسِعُ، یا غَنِیُّ، یا مُغْنِی، یا مُقَدِّمُ، یا نَصِیرُ، یا مَاجِدُ۔

‎یہ وہ نام جو بندشوں کو توڑنے اور خیر و برکت کے دروازے کھولنے، رکاوٹیں دور کرنے اور راستے کھولنے کے لیے مخصوص ہیں۔

‎ اسماءِ مفعلہ متحرک کرنے والے نام - 15 اسماء

‎یہ وہ اسماء ہیں جو سست روی کا شکار حالات میں تیزی اور حرکت پیدا کرتے ہیں۔ یہ اسم کسی بھی عمل کو "ایکٹیویٹ" کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

‎یا خَالِقُ، یا بَارِئُ، یا مُصَوِّرُ، یا بَاعِثُ، یا مُحْیِی، یا مُبْدِئُ، یا مُعِیدُ، یا مُحیِی، یا وَاجِدُ، یا حَیُّ، یا قَیُّومُ، یا بَدِیعُ، یا رَشِیدُ، یا وَالِی، یا بَرُّ۔

‎وہ نام جو سستی کو ختم کرتے ہیں حالات میں تیزی اور تحریک پیدا کرنے والے اور کاموں میں تیزی اور ظہور پیدا کرتے ہیں۔

‎ اسماءِ موجہ ہدف کی طرف رخ کرنے والے نام - 12 اسماء

‎ان اسماء کا رخ کسی خاص ہدف یا مقصد کی طرف ہوتا ہے۔ یہ تیر بہدف اثر دکھاتے ہیں۔

‎یا خَافِضُ، یا رَافِعُ، یا مُذِلُّ، یا بَصِیرُ، یا حَکَمُ، یا ضَارُّ، یا نَافِعُ، یا مُقْسِطُ، یا جَامِعُ، یا ہَادِی، یا رَقِیبُ، یا مُجِیبُ۔

‎ان اسماء کا رخ کسی خاص ہدف یا مقصد کی طرف ہوتا ہے۔ یہ تیر بہدف اثر دکھاتے ہیں۔ کسی خاص مقصد یا نشانے کی طرف متوجہ ہونے والے اسماء ہیں۔

. اسماءِ سلطانیہ غلبہ اور ہیبت کے نام - 18 اسماء

‎یہ وہ اسماء ہیں جو رعب، ہیبت، طاقت اور غلبہ پیدا کرتے ہیں۔ ان کا تعلق جلال اور حکمرانی سے ہے۔

‎یا مَلِکُ، یا قُدُّوسُ، یا عَزِیزُ، یا جَبَّارُ، یا مُتَکَبِّرُ، یا قَہَّارُ، یا قَوِیُّ، یا مَتِینُ، یا مُقْتَدِرُ، یا قَادِرُ، یا مَالِکَ الْمُلْکِ، یا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ، یا وَارِثُ، یا مُنْتَقِمُ، یا شَدِیدُ، یا وَکِیلُ، یا وَلِیُّ، یا مُعِزُّ۔

‎یہ وہ جلالی نام جو رعب، اقتدار، دشمن پر فتح اور تسخیرِ حکام کے لیے پڑھے جاتے ہیں۔

‎. اسماءِ جمالیہ محبت اور نرمی کے نام - 16 اسماء

‎یہ اسماء محبت، الفت، نرمی اور انس پیدا کرنے کے لیے پڑھے جاتے ہیں۔ ان کا اثر انتہائی لطیف اور ٹھنڈا ہوتا ہے۔

‎یا رَحِیمُ، یا غَفَّارُ، یا وَدُوْدُ، یا رَؤُوْفُ، یا کَرِیمُ، یا حَلِیمُ، یا لَطِیفُ، یا شَکُورُ، یا مَجِیدُ، یا غَفُورُ، یا تَوَّابُ، یا عَفُوُّ، یا حَنَّانُ، یا مَنَّانُ، یا وَہَّابُ، یا ذَا الطَّوْلِ۔

‎میاں بیوی میں محبت، تسخیرِ قلوب، صلح صفائی اور باطنی سکون۔

‎ اسماءِ حفظیہ محبت اور نرمی کے نام - 16 اسماء

‎حفاظت، حصار اور ہر طرح کے شر یعنی جناتی یا انسانی سے بچنے کے لیے یہ اسماء ڈھال کا کام کرتے ہیں۔

‎یا سَلَامُ، یا مُؤْمِنُ، یا مُہَیْمِنُ، یا حَفِیظُ، یا رَقِیبُ، یا شَہِیدُ، یا حَسِیبُ، یا مُحْصِی، یا مَانِعُ، یا صَبُورُ، یا بَاقِی، یا اَحَدُ۔

‎جان و مال کی حفاظت، حادثات سے بچاؤ اور جادو و نظرِ بد سے تحفظ۔

‎. اسماءِ تعدیلیہ توازن اور سکون کے نام - 14 اسماء

‎یہ وہ اسماء ہیں جو دوسرے بھاری اسماء کے اثر کو اعتدال میں لاتے ہیں۔ اگر کسی ذکر سے طبیعت میں تیزی یا اضطراب پیدا ہو جائے تو یہ اسماء سکون فراہم کرتے ہیں۔

‎یا سُبُّوحُ، یا نُوْرُ، یا عَدْلُ، یا خَبِیرُ، یا عَلِیُّ، یا کَبِیرُ، یا حَقُّ، یا صَمَدُ، یا اَوَّلُ، یا اٰخِرُ، یا ظَاہِرُ، یا بَاطِنُ، یا مُتَعَالِی، یا اَکْرَمُ۔

‎وہ نام جو باطنی سکون، انوارات کے حصول اور دوسرے اسماء کی "تپش" کو معتدل کرنے کے لیے ہیں۔طبیعت میں توازن، روحانیت کی درستگی اور ذکر کی تپش کو ختم کرنا۔

No comments