حروف سريہ (حروف سحر)
یہ حروف تعداد میں چار ہیں، یعنی "ب، د، و، ک"۔ مجموعے کے لحاظ سے لفظ "بدوک" بنتا ہے، بعض کتابوں میں ان حروف کو حروفِ سحر بھی کہا جاتا ہے، یہ حروف روحانی حساب سے بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں، کچھ تفصیل یہاں پیش کی جا رہی ہے تاکہ تمام احباب کو اشارہ مل سکے۔
قدیم زمانے میں یہ حروف خطوط اور پارسلون پر لکھے جاتے تھے، تاکہ وہ چیزیں بحفاظت منزلِ مقصود تک پہنچیں راستے میں ضایع نہ ہوں۔
یہ حروف محبت، اور نرم دلی، اختلافات کو ختم کرنے، ناراضگی ختم کرنے، اور دو فریقین میں صلح کروانے جیسے تمام اعمال میں استعمال کیئے جاتے تھے تسخیر خلائق، بادشاہان، وزراء، حکام و افسران کے لیئے انگوٹھی پر کندہ کروا کر پہنی جاتی تھی۔
یہ حروف عملیات میں مؤکلاتی قوتوں کو متحرک کرنے کے لیئے بھی استعمال کیئے جاتے تھے، یعنی اعمال کے تاثیر میں تیزی لانے کے لیئے استعمال ہوتے تھے خصوصاً گمشدہ چیزوں کے لیئے۔
یہ حروف تیسری آنکھ یعنی باطنی قوت کو بیدار کرنے کے لیئے، حصولِ کشف کے لیئے بہت ہی مفید ہیں، خاص طور علوم مخفی، اور مخفی چیزوں کے لیئے، لاٹری نمبر، سٹہ و بانڈ نمبر معلوم کرنے کے لیئے یہ حروف خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
Post a Comment