الواحِ تسخیر الواح رجوع خلق شرفِ زہرہ
شرفِ زہرہ اس خاص وقت کو کہتے ہیں جب سیارہ زہرہ اپنے مدار میں سب سے زیادہ طاقتور اور مثبت اثرات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
"شرف" کے معنی بلندی، بزرگی یا عزت کے ہیں، اور سیارہ زہرہ خوبصورتی، محبت، خوشی اور مال و دولت کا سیارہ مانا جاتا ہے۔
علمِ نجوم کے مطابق ہر سیارہ کسی ایک خاص برج میں جا کر "شرف" پاتا ہے۔ سیارہ زہرہ برج حوت میں شرف پاتا ہے۔ جب زہرہ اس برج کے 27 درجے پر ہوتا ہے، تو اسے اس کا "نقطہِ شرف" کہا جاتا ہے۔
ماہرینِ نجوم یعنی منجم اور عاملین کے نزدیک یہ وقت انتہائی مبارک ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت زہرہ کی شعاعیں زمین پر بہترین اثر ڈالتی ہیں۔
سیارہ زہرہ سے منسوب یہ خاص نقطے ہیں۔
محبت اور ازدواجی زندگی میں بہتری اور شادی کے معاملات طے کرنے کے لیئے یا نئے تعلقات کے آغاز کے لیئے یہ بہترین وقت مانا جاتا ہے۔
مال و دولت یعنی رزق میں برکت اور کاروبار میں ترقی کے لیئے مخصوص دعائیں یا اعمال کیئے جاتے ہیں۔ زہرہ دولت کا نمائندہ ہے۔ شرف زہرہ کا سب سے بڑا فائدہ کاروبار میں وسعت یا آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہونا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے کام سے وابستہ ہیں جس میں عوام سے رابطہ یعنی پبلک ڈیلنگ یا سیلز شامل ہے، تو اس دوران ان کی باتوں میں اثر اور کشش بڑھے گی جس سے مالی فائدہ ممکن ہے۔
فنونِ لطیفہ، ڈیزائننگ، اور بیوٹی پارلر سے وابستہ افراد ک لیئے یہ وقت بہت سودمند ثابت ہوتا ہے۔
عملیات کی دنیا میں "شرفِ زہرہ" کے دوران خاص قسم کے نقش، تعویذ یا انگوٹھیاں جیسے ہیرا یا اوپل پہننا تیار کی جاتی ہیں۔ عاملین کا ماننا ہے کہ اس وقت کیئے گئے کاموں میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
یہ لوح بنانے وقت باوضو ہو کر اور پاک لباس پہن کر لکھیں۔ اپنے پاس کوئی اچھی اگربتی سلگائیں یا لبان وغیرہ روشن کریں۔
اسے عرقِ گلاب اور زعفران سے لکھنا سب سے زیادہ پر اثر مانا جاتا ہے، لیکن اگر میسر نہ ہو تو عام نیلے یا سنہری پین سے بھی لکھا جا سکتا ہے۔
لکھتے وقت زبان تالو سے لگا کر رکھیں اور دل میں یہ سوچیں کہ آپ کی شخصیت سورج کی طرح روشن ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ مسحور ہو رہے ہیں یعنی تمام مخلوق آپ کی طرف مائل ہو رہی ہے اور آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
اس لوح کو تعویذ بنا کر سفید ریشمی دھاگے میں پرو کر گلے میں پہنیں یا چاندی کے خول میں بند کر کے دائیں بازو پر باندھیں۔ اگر بٹوے میں رکھنا ہو تو اسے ہمیشہ اوپر والی جیب کے قریب والے خانے میں رکھیں تاکہ یہ آپ کے قلب یعنی دل کے قریب رہے۔
لوح بنانے کے بعد نیچے دی ہوئی عزیمت چاروں اطراف میں لکھے پھر اس عزیمت کو 49 مرتبہ پڑھنا ہے 7، 7 اول و آخر درودِ تسخیر کے ساتھ۔
عزيمت
أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا عَنْيَائِيلُ وَيَا زَوْبَعَةُ الْأَبْيَضُ، بِحَقِّ حُرُوفِ التَّسْخِيرِ، أَنْ تَجْعَلَا حَامِلَ كِتَابِي هَذَا مَحْبُوباً مُكَرَّماً مُهَاباً فِي قُلُوبِ بَنِي آدَمَ وَبَنَاتِ حَوَّاءَ، بِسِّرِ الْجَمَالِ وَالْقَبُولِ، عِنْدَ كَافَّةِ الْإِنْسَانِ. الْوَحَا الْوَحَا، الْعَجَلَ الْعَجَلَ، السَّاعَةَ السَّاعَةَ.
عزیمت کا اردو ترجمہ
میں تم دونوں عنٰیائیل اور زوبعہ االبیض کو قسم دیتا ہوں، حروفِ تسخیر کے واسطے سے، کہ تم میرے اس تعویذ اٹھانے والے کو بنی آدم اور بناتِ حواء کے دلوں میں محبوب، معزز اور پُر رعب بنا دو، جمال اور قبولیت کے اس راز کے صدقے جو تمام انسانوں کے نزدیک ہے۔ جلدی کرو جلدی کرو، ابھی اسی وقت، اسی لمحے۔
نوٹ
یہ لوح شرفِ زہرہ 2026 کے وقت میں بنا سکتے ہیں، اس میں خاص قانون شامل ہے جس میں وقت کے حساب سے منزل قمر بھی شامل کی گئی ہے۔
اس پوسٹ میں درودِ تسخیر پیش کی گئی اس درودِ کی برکت اور تسخیر بے مثال ہے، وہ آپ خود دیکھیں گے، جہاں تسخیر کے سب وظیفے کام دینا چھوڑ دیں وہاں یہ درود ایسا تسخیر کا لطف دیتا ہے کہ انسان ششدر رہ جاتا ہے. ویسے بھی درود شریف کے بہت سے فضائل آئے ہیں احادیث مبارکہ میں لیکن یہ دورد شریف بھی اپنے اندر ایسی روحانی قوت رکھتا ہے جسکا ادراک کرنا مشکل ہے. تسخیر کے ساتھ ساتھ دین اور دنیا کی تمام حاجتیں خودبخود پوری ہونے لگتی ہے. اس دورد کے قاری کو لوگ شدید محبت سے دیکھتے ہیں اور ہر دیکھنے والے کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ میرا بھی اس سے تعلق قائم ہو جائے. وہ بہنیں جو سسرال اور شوہر کی بدزبانی سے تنگ ہے وہ بھی یہ کرکے آزما لیں. سسرال میں ایسا مقام ملے گا کہ سب کی نظروں کا تارا بن جائے گی.
کیونکہ یہ درود شریف دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے دعا اور دلوں کی الفت کے لیئے پڑھا جاتا ہے۔
اور دوسرا حصہ اللّٰہ تعالیٰ کی صفت "یا مُؤَلِّف" یعنی دلوں کو جوڑنے والا اور "یا مُسَخِّر" یعنی تابع کرنے والے کے توسل سے مانگی گئی ہے۔
درودِ تسخیر
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ وَاَتَقَرَّبُ اِلَیْکَ بِالصَّلٰوةِ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ مَعْدَنِ الْجُوْدِ وَالسَّخَاوَةِ وَمَعْدَنِ الْاَخْلَاقِ وَالْمُرُوْءَةِ وَمَعْدَنِ الْاَلْطَفِ وَالْمَوَدَّةِ وَمَعْدَنِ التَّسْخِیْرِ وَالْمُحِبَّتِ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَعَلٰی جَمِیْعِ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمَحْبُوْبِیْنَ۔ اللّٰھُمَّ سَخِّرْ وَاَلِّفْ بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ کَمَا سَخَّرْتَ وَاَلَّفْتَ بَیْنَ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْنَ۔
یَا مُؤَلِّفُ لِفِّ تَاَلَّفْتُ بِالْاُلْفَةِ فِیْ اُلْفَةِ الْفَتْکِ۔
یَا مُؤَلِّفُ لِفِّ اللّٰھُمَّ سَخِّرْ لِیْ قَلْبَ الْمُؤْمِنِیْنَ کَمَا سَخَّرْتَ لِمُحَمَّدٍ ﷺ۔ اللّٰھُمَّ سَخِّرْ لِیْ فِیْ عَیْنِیْ تَسْخِیْرًا وَّسَخِّرْ فِیْ لِسَانِیْ تَسْخِیْرًا وَّسَخِّرْ وَجْھِیْ تَسْخِیْرًا وَّسَخِّرْ فِیْ نَفْسِیْ تَسْخِیْرًا کَثِیْرًا دَائِمًا یَا مُسَخِّرُ تَسَخَّرْتَ بِالتَّسْخِیْرِ فِیْ تَسْخِیْرِ تَسْخِیْرِکَ یَا مُسَخِّرُ۔
اردو ترجمہ
اے اللّٰہ میں تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں اور تیرا قرب حاصل کرتا ہوں اس نبی ﷺ پر درود بھیجنے کے ذریعے جو سخاوت و بخشش کی کان ہیں، اخلاق و مروت کی کان ہیں، لطف و محبت کی کان ہیں اور تسخیر یعنی دلوں کو مسخر کرنے اور الفت کی کان ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ان پر اور تمام انبیاء اور اللّٰہ کے محبوب بندوں پر درود و سلام نازل فرمائے۔ اے اللّٰہ مومنوں اور مسلمانوں کے درمیان محبت پیدا فرما اور انہیں مسخر کر دے جس طرح تو نے انبیاء اور رسولوں کے درمیان الفت پیدا فرمائی۔ اور اللّٰہ تعالیٰ ان سب پر رحمتیں نازل فرمائے۔

Post a Comment